اسلام آباد ( ادریس نواز سے ) وزیراعظم کے معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز اعوان کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات ۔
تفصیلات کے مطابق :
وزیراعظم کے معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز اعوان کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات ہوٸ ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور چیٸرمین قاٸمہ کمیٹی براۓ داخلہ راجا خرم نواز بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں وزیراعظم ہاکستان عمران خان سے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اور دیگر درپیش مساٸل کے حل کے حوالہ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو آگاہ کیا گیا ۔ جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مساٸل کے حل کےلیۓ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد سے منتخب ایم این ایز کی عوامی فلاح کے منصوبوں پر توجہ ، نگرانی اور حلقوں میں فعال کردار کو سراہا ۔ ملاقات میں اسلام آباد کےلیۓ پانی کے منصوبوں پر پیش رفت ، نیو اسلام آباد ایٸرپورٹ میٹرو بس منصوبہ ، اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، بجلی سے متعلق مساٸل ، صحت اور تعلیم کے بارے جامعہ تبادلہ خیال ہوا ۔

اسلام آباد : معاون خصوصی براۓ CDA امور علی نواز اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
Shares: