بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا

0
28

اسلام آباد: بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے،

باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے دونوں بڑے انتظامی افسران چیف کمشنر عامر احمد علی اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات جن دونوں کا تعلق نہ صرف گجرات سے ہے بلکہ ان کی رشتہ داریاں اپوزیشن کی اہم جماعتوں سے ہیں۔ اسی بدولت دونوں افسران ہر دور حکومت میں اہم تعیناتیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد جو ماضی قریب میں سی ڈی اے کے اہم عہدوں پر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی رہے ہیں نوازشریف کے قریبی ساتھی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے برخوردار ہیں۔ جب کہ ان کا سسرال بھی مبینہ طور پر پیپلزپارٹی کے اہم راہنما چوہدری احمد مختار کا خاندان ہے، جب کہ ان کے سسرالی رشتہ داری کے ڈانڈے مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر سے بھی جا ملتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گجرات سے ہی تعلق رکھنے والے حمزہ شفقات اس وقت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہیں۔ حمزہ شفقات گجرات کے چوہدری برادران کے قریبی ساتھی ایس ایس پی ریٹائرڈ چوہدری شفقات کے صاحبزادے ہیں اور ان کی سسرالی رشتہ داری کے پی کے میں اہم اپوزیشن جماعت اے این پی کے بلور خاندان سے بتائی جاتی ہے۔ اسی لیئے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ہو یا کرونا کی وباء وفاقی دارالحکومت کے انتظامی امور میں تحریک انصاف کی حکومت مکمل بے بس دکھائی دیتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان دونوں افسران کو حال ہی میں تعینات ہونے والے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کا ساتھ بھی حاصل ہو گیا ہے، جس کے بعد ضلعی سے وفاقی سطح تک بیوروکریسی پی ٹی آئی مخالف دکھائی دیتی ہے۔ ایسے میں جب وزیراعظم نے اپنے وزراء کے ساتھ بیوروکریسی کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے،

معبترذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ انہی کی ناک کے عین نیچے وفاقی دارالحکومت میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے رشتہ دار بیوروکریٹ مکمل طور پر قابض ہیں اور حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے۔

Leave a reply