اسلام آباد:ٹک ٹاک ویڈیوکا شوق جان لےگیا،ایک لڑکی جانبحق دوسری زخمی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثہ ایک نوجوان لڑکی اداوہ طارق جابحق دیگر دو زخمی حادثہ قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب پیش آیاسڑک پر ویڈیو بنارہی تھی کہ اچانک وین سامنے آگئ ڈرائیور نے لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کی مگر گاڑی بے قابو ہوگئی
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق یہ المناک حادثہ قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب پیش آیا،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران جابحق ہونے والی لڑکی زیر تعلیم کزن سے ملنے آئی تھی ،
دوسری طرف ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والی لڑکی سڑک پر ویڈیو بنارہی تھی کہ اچانک وین سامنے آگئئ،ڈرائیور لڑکیوں کو نہ بچا سکا،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ جانبحق ہونے والی لڑکی کا نام اداوہ طارق ہے اور وہ ساہیوال کی رہنے والی تھی
اسلام آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثہ ایک نوجوان لڑکی اداوہ طارق جابحق دیگر دو زخمی حادثہ قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب پیش آیاسڑک پر ویڈیو بنارہی تھی کہ اچانک وین سامنے آگئ ڈرائیور نے لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کی مگر گاڑی بے قابو ہوگئ @ICT_Police @tiktok_us pic.twitter.com/W5jNYbcRJ7
— Shakeel Qarar (@Qarar009) August 14, 2022
ادھر ہسپتال ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹک ٹاک بنانے والی لڑکی اداوہ طارق موقع پر ہی جانبحق ہوگئی تھی جبکہ اس کی دوست شدید زخمی ہے جو کہ اب ہسپتال میں زیرعلاج ہے،لڑکی کے ورثا کواطلاع کردی گئی ہےاوردوسری طرف پولیس بھی اس واقعہ کی انکوائری کررہی ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ڈرائیور کو بھی گرفتار کررکھا ہے ، تاہم ڈرائیور کا کہنا ہےکہ اس میں اس کا کوئی قصور نہیں ، لڑکی کو ٹک ٹاک کا شوق لے بیٹھا ہے