اسلام آباد۔ ترکی۔ استنبول ٹرین سروس کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں

( 20 مارچ 2021 سہ پہر 4 بجے ) لاہورسیکرٹری / چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں اسلام آباد۔ ترکی۔ استنبول ٹرین کے حوالے سے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں اسلام آباد۔ ترکی۔ استنبول ٹرین کے حوالے سے مختلف مسائل کا جائزہ لیاگیا۔جو پہلو زیر بحث آئے اُن میںسیکورٹی معالات، ٹریک کی صورت حال، رولنگ سٹاک اور انجنوں کی دستیابی کے معاملات تھے۔ سیکرٹری / چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے موجودہ صورتحال ،مسائل اور مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں استفسار کیا اور اُن کو حل کرنے اور اسلام آباد۔ ترکی۔

استنبول ٹرین چلانے والی پاکستان ریلوے کی ٹیم کو فوری طور پر ای سی او سیکرٹریٹ رابطہ کرنے کا کہا گیا۔تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے اس اہم ٹرین کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر ریلوے پولیس اور دوسری ایجنسیز کو سیکورٹی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میںچیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت ریلوے عارف انور بلوچ، قائم مقام ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک سفیان سرفراز ڈوگر، چیف مارکیٹنگ منیجر کاشف رشید یوسفانی ، ڈی جی پلاننگ عامر علی بلوچ، ڈی جی آپریشنز عمران حیات، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز وقار عباسی ، ڈائریکٹر کمرشل پی آر ایف ٹی سی جمشید عالم، ڈپٹی سی او پی ایس گڈز حمد ان نذیر، سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

Comments are closed.