وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتال میں ایک خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا، جس پر والدین کی خوشی دیدنی ہے۔ چاروں بچے جن میں ایک لڑکی و 3 لڑکے شامل ہیں اور ان کی ماں محفوظ و صحت مند ہیں۔ اسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں بچوں کی پیدائش سیزرین سیکشن کے ذریعے ہوئی۔ کامیاب آپریشن کے ذریعے پیدائش پر والدین خوشی سے نہال۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اسپتال کی ٹیم سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔
گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ کانت نے کیس کو کامیابی سے نمٹانے پر اپنی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اور والدین کیلئے بھی نیک تمنائیں پیش کی ہیں واضح رہے ایسے بہت کم ہوتا ہے کہ کسی خاتون کے ہاں ایک ساتھ ایک سے زائد بچوں کی پیدائیش ہو.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تبوک میں "شاہ سلمان ہسپتال برائے مسلح افواج” میں ایک سعودی خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ ہسپتال کی طبی ٹیم کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ خاتون شہری کی عمر 34 برس ہے اور بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی تھی مذکورہ سعودی خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 12 برس قبل ہوئی تھی۔ حالیہ پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش حمل کے 28 ویں ہفتے میں ہوئی ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے ہر ایک کا وزن 950 سے 1100 گرام کے درمیان ہے۔ تمام بچوں کی صحت اچھی ہے۔