اسلام آباد کے مزید 4 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکے بعد ادارے سیل

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مزید 4 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تصدیق ہو گئی

ڈی ایچ او نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس ٹو میں 2کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں جی الیون تھری کے نجی اسکول میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں ایف ایٹ ون نجی اسکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے

اسلام آباد کے دو کالج اور تین اسکولوں کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ ہرانسٹی ٹیوٹ میں کوویڈ 19 کے 2 مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو فی الحال سیل کردیا گیا ہے ، اور ڈس انفیکشن جاری ہے۔ وزارت نے انسٹی ٹیوٹ میں موجود تمام طلبہ اور عملے کے ٹیسٹ کا بھی حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ادارے غیر متعینہ وقت تک بند رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف حصوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھتی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ  تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزرپورٹ ہونے پربڑا تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں16کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کی روک تھام کیلئے کنٹکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری رہےگا،

این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام

تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات

این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں. ۔یقین کریں کہ بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں. ڈرائیور حضرات جو بچوں کو اسکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں. گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

Leave a reply