اسلام آباد میں ن لیگی ایم این کے بیٹے پر فائرنگ، یا ٹریفک حادثہ، متضاد اطلاعات

0
38

اسلام آباد میں ن لیگی ایم این کے بیٹے پر فائرنگ، یا ٹریفک حادثہ، متضاد اطلاعات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی سیکس فور میں سیاسی رہنماؤں کے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

کہا جا رہا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،ن لیگی ایم این اے اور پی پی پی سینینٹر کے بیٹوں کی گاڑیاں تھانہ آبپارہ منتقل کر دی گئی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور گاڑیوں کو تھانے منتقل کر دیا،ایم این اے دانیال عزیز اورسینیٹر سردار علی کے بیٹے گاڑیوں پر سوار تھے ،دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں، واقعہ سیکٹر جی سکس فور سٹریٹ نمبر 58کے سامنے پیش آیا ۔۔۔

ایس ایچ او آبپارہ کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹارگٹ نہیں بلکہ ٹریفک حادثہ ہے ،پراڈو گاڑی نمبری پی ایس 116اور ویگو نمبری اے جے کے ایف 7831 دونوں تھانے منتقل کر دی گئی ہیں،

دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دانیال عزیز کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی الٹ گئی تا ہم میکال عزیر محفوظ رہے

Leave a reply