اسلامی جمعیت طلباء سوئیڈش انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی قائد آباد میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہوا
اس موقعہ پر امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام صاحب کالج پرنسپل پروفیسر خالد محمود چنہ صاحب, جمعیت سوئیڈش کالج ناظم حافظ صہیب, جماعت اسلامی علاقہ رفیق شہید (قائد آباد ) کے ناظم شوکت ربانی اور جے آئی پبلک ایڈ کمیٹی علاقہ رفیق شہید ( قائد آباد) کے صدر اسد اعوان بھی موجود تھے
طلباء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام صاحب اور کالج پرنسپل خالد محمود صاحب نے مسلہ کشمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کشمیر کے مسئلہ کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا جس طرح جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور کو وہاں کے عوام کی اکثریتی رائے کے بعد الگ ممالک کا درجہ حاصل ہوا
کشمیر کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں نے کشمیر کی جدوجہد آذادی پر مشتمل تصویری نمائش کا بھی دورہ کیا

Shares: