صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا مسلمانوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے.
صدر مملکت سے سیکریٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسلامو فوبیا مسلمانوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے. اس ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیکرٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی، ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو ہلالِ پاکستان عطا کیا. ہلال پاکستان ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت، صحت، سماجی شعبوں اور پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا.
Images: Two-day International Seerat-un-Nabi ﷺ conference titled “Morality of Society, Reformation and Development: In the light of Seerat-un-Nabi ﷺ.
President Dr. Arif Alvi addressed the participants of the conference.
Complete Address 👇🏻https://t.co/6WKOoIOxFZ pic.twitter.com/2BrQd8TOQA
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 9, 2022
صدر پاکستان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق؛ صدر مملکت نے پاکستان کی انتہائی اہم مالی ضروریات اور سیلاب زدگان کی تکالیف کم کرنے کیلئے فراخدلی سے مدد فراہم کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کیلئے قطر روانہ
ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے قانون کے مطابق کاروائی کرے،عدالت کا حکم
اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج
اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستانی سکالرز اور سول سوسائٹی اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش رکھتی ہے. جبکہ سیکرٹری جنرل نے دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے صدر مملکت کے خطاب کو بھی سراہا.
ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا؛ اسلام کے حوالے سے دنیا میں پائے جانے والے خوف کو دور کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سیکریٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں صدر نے کہا کہ؛ اسلام دنیا کے تمام لوگوں کے مابین امن، یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے. علاوہ ازیں صدر مملکت نے دنیا میں اسلام کے حقیقی تصور اور ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب کانفرنسز، مکالموں اور اجلاسوں کے انعقاد کی ضرورت ہے.