وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کاماسٹر پلان نہ بننے سے بے ہنگم گروتھ ہوئی،

ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں

معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس سے متعلق پریس بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کوبتایا گیا کہ 1960 کو اسلام آباد کا ماسٹر پلان بنا، پلاننگ کے بغیر گروتھ تھی اس نےاسلام آباد کے حُسن کو خراب کیا، سیکٹرجی سکس کو پائلٹ پراجیکٹ بنانےکی منظوری دی گئی، کابینہ نےاسلام آباد کے ماسٹر پلان کی منظوری دی، اسلام آبادماسٹرپلان کےبارے میں بین الاقوامی فرم کوہائیر کرنےکی منظوری دی گئی، دو سال میں ڈیٹا بیس پلاننگ کےساتھ ماسٹر پلان کو آگے لے کر جائیں گے، سی ڈی اےکی تنظیم نو کےپلان کی بھی منظوری دی گئی، لنگرخانوں سےمتعلق کابینہ نےپالیسی کی بھی منظوری دی ہے،

طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ مہنگائی کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیر بحث آیا اور جمعہ کے دن وزرائے اعلیٰ اسلام آباد پہنچیں‌ گے اور ملک میں‌ مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لیے اپنے چاروں وزرائے اعلیٰ‌ سے مشاورت کی جائے گی، کابینہ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ سے بنیادی اشیا کی قیمتیں مستحکم کرنےسےمتعلق غورکیاجائیگا ، فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر ملک میں اشیائےضروریہ کی پرائس انڈیکس مستحکم کرنےکیلیے پلاننگ منسٹرکوہدایت کی ہے اور جمعہ کے دن ہونے والے اس اہم اجلاس میں وہ یہ تجاویز پیش کریں گے،

Shares: