بھارت شرارت سے پھرباز نہ آیا، قوم کے پاسبانوں کی طرف سے منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آر

راولپنڈی:قوم سورہی ہے اور پاسبان جاگ رہے ہیں ، اپوزیشن سیاست کررہی ہے اور پاک فوج ان کی حفاظت کررہی ہے، اطلاعات کے مطابق آج رات عشاء کے بعد بھارتی فوج کی طرف سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی پھر شرارت کی گئی

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق آج رات بھارت فوج نے لائن آف کنٹرول بگسار سیکٹر کے علاقے میں سویلین آبادی پربہت زیادہ فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ، یہ تینوں افراد ضلع بھمبھرکی تحصیل سماہنی کے علاقے منڈیکا گاوں کے رہائشی تھے

یاد رہے کہ چند دن قبل ایسے ہی بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں اس وقت پاکستانی علاقوں پر شدید حملہ کردیا جب پاکستانی قوم بڑے سکون سے سورہی تھی ، اس دوران پاک فوج کے جوانوں ملت کے پاسبانوں نے سخت جواب دیتے ہوئے بھارتی افسرسمیت 9 سے زائد فوجی پھڑکا دیئے تھے ، اس واقعہ کی دلچسپی کی بات یہ تھی کہ قوم کواگلے دن اس وقت پتہ چلا جب بھارت نے اپنے فوجیوں کی لاشوں کو ڈھیرہوتے دکھایا

Comments are closed.