قابض اسرائیلی فوج نے کتنے فلسطینی اغوا کیے

0
32

فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین: اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم سے ہوئے متاثر فسلطینی بچے

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے سے 10 مزدوروں سمیت 18 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ سات فلسطینی نوجوانوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ قصبے سے جبکہ آٹھ فلسطینی شہریوں کو طولکرم میں انکے گھروں سے گرفتار کیا گیا۔

دریں اثناء دس مزدوروں کو طولکرم کے قریب دیوار علیحدگی کے دروازے سے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی فورسز کی پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ، کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟

مرکز اطلاعات فلسطین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 10 خواتین اور 81 بچوں سمیت 514 فلسطینی گرفتار ہوئے۔

فلسطین، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے شہریوں پر حملے

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے سب سے زیادہ 175 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ رام اللہ اور البیرہ سے 54، الخلیل سے 100، جنین سے 25، بیت لحم سے 25،نابلس سے 45، قلقیلیہ، طوباس سے 5،سلفیت سے 8، اریحا سے 10 اور غزہ کی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

Leave a reply