اسرائیلی وزیر دفاع نے حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

0
43

اسرائیلی وزیر دفاع نے حماس کو سنگین حملے کی دھمکی دے دی

باغی ٹی وی : اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو خبردار کیا ہے کہ اس نے غزہ کی سرحد سے آتش گیر گولے پھینکنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو ہمارا جواب دردناک ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد سے ہمارے اوپر آتش گیر غبارے پھینکے جا رہے ہیں اور ہمارے صبر کا پیمانی لبریز ہو رہا ہے۔ ہماری جوابی کارروائی حماس کے لیے بہت دردناک ہوگی۔

عبرانی ٹی وی چینل’کے اے این’ کے مطابق جنوبی اسرائیل میں آئرن ڈون کی بیٹری کے دورے کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ حماس کی قیادت کو بہ خوبی علم ہے کہ ہمارے اوپر جو آتش گیر غبارے چھوڑے جا رہے ہیں وہ حماس کے لیے کتنے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ہمارے جوابی اقدامات حماس کے لیے بہت زیادہ المناک ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے ہم کوئی راکٹ یا آتش گیر غبارہ قبول نہیں کریں‌ گے۔ فلسطینی تنظیموں کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کا موثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی سے چھوڑا جانے والا کوئی گیسی غبارہ یا آتش گیر مواد ہمارے لیے میزائل سے کم نہیں ہے .

امن معاہدہ گیا بھاڑ میں، یو اے ای نے دیا اسرائیل کو بڑا جھٹکا، ٹرمپ نے بھی سر پکڑ لیا

Leave a reply