جنوبی الخلیل میں فلسطینیوں کے 18 گھر مسمار کرنے کے اسرائیلی دھمکی اورنوٹسز جاری

الخلیل:جنوبی الخلیل میں فلسطینیوں کے 18 گھر مسمار کرنے کے اسرائیلی نوٹس ،اطلاعات کےمطابق قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے 18 مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یطا میں فلسطینی رابطہ کمیٹی کے رکن فواد عمور نے کہا کہ صہیونی حکام نے الھذالین، المصری، التنبہ اور الفقیر خاندانوں کے 18 مکانات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مسماری کا حکم دیا گیا ہے۔اس سے پہلے اسرائیل کی نسلی دیوار کے خلاف فلسطینی کمیٹی کے مطابق گذشتہ برس صہیونی حکام نے فلسطین میں 686 مکانات مسمار کیے جن میں سے صرف القدس میں 300 مکانات مسمار کیے گئے۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی حکام کی طرف سے 8 فلسطینی خاندانوں کو ان کے مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے۔ گذشتہ ہفتے محمد موسیٰ مخامرہ، احمد الیتیم، احمد اسماعیل الدبابسہ، محمود عیسیٰ الیتیم، عنان عبد ربہ، خلیل عیسیٰ الیتیم، قاسم احمد ابو تحفہ اور محمد موسیٰ مخامرہ کے مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

Comments are closed.