عمران نیازی کے ملتان تقریر پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ہر بیانیہ جھوٹا ،پاکستان کے خلاف بڑی رقم لے کر کرکٹ کھیلی ۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم 1978 میں پاکستان آئی تو موصوف بڑی رقم لے کر آسٹریلیا کی ٹیم میں کھیلنے چلے گئے۔ عمران نیازی کا کردار ہر شعبے میں غیروں کے ایجنٹ اور اپنے ملک کو نقصان پہنچانے کا رہا ہے۔ آزادی کی بات کرنے والا لندن میں ایک پاکستانی مسلمان کے مقابلے میں اپنے سابقہ یہودی سالے کی انتخابی کمپین چلاتا رہا۔خود داری کا چورن بیچنے والا بھارتی اور اسرائیلی فنڈ پر پلتا رہا کرپشن کے خلاف بات کرنے والے کے دامن میں فنانشل ٹائمزکی رپورٹ اور ابراج گروپ سمیت کرپشن کی لمبی داستانیں ہیں ۔انصاف کے نام پر نام نہاد جماعت قائم کی لیکن خاتون جج کو سر عام دھمکیاں دیں ۔ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے میں عمران نیازی کا کوئی ثانی نہیں ۔

جے یو آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیازی اینڈ کمپنی کے جھوٹ سن سن کر عوام تنگ آ چکی ، عوام اس کے دور اقتدار کی نالائقی بھولی نہیں ۔عمران نیازی مداری ہے ۔مداریوں کی طرح کچھ وقت تک تو جھوٹے وعدوں سے قوم کو دھوکہ دیا لیکن اب عوام پر اس کی اصلیت آشکارا ہو چکی ہے عمران نیازی جھوٹے پروپیگنڈے،الزام تراشی اور قومی اداروں پر تنقید کرکے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ساڑھے تین سالہ ناکام حکومت نیازی کے گلے کا طوق ہے اور یہ طوق دوسروں پرتنقید کرکے نہیں اتارا جاسکتا۔ سیلاب متاثرین کے امداد میں مصروف ہیں ،فارغ ہوکر نیازی کا بقایا حساب منافع سمیت واپس کریں گے ۔عوام تکلیف میں مبتلاء ہیں اور انسانیت سے عاری نیازی کو اپنی سیاست کی پڑی ہوئی ہے ۔نیازی اینڈ کمپنی کو عوام کی کوئی فکر نہیں ،اایسی کمپنی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

Shares: