اسرائیلی قابض فوج نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں قبضے میں لے رکھی ہیں، جنہیں نمبروں کے قبرستانوں اور ریفریجریٹروں میں رکھا گیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف فلسطینی شہداء کی میتوں کی واپسی کے لیے قائم نیشنل کمپین نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔اسرائیلی قابض فوج نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں قبضے میں لے رکھی ہیں، جنہیں نمبروں کے قبرستانوں اور ریفریجریٹرز میں رکھا گیا ہے۔نیشنل کمپین نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ان لاشوں میں 71 فلسطینی قیدی، 60 معصوم بچے اور 9 خواتین شامل ہیں جنہیں اسرائیل نے اپنے اہلخانہ کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں جنین میں فائرنگ سے شہید ہونے والے 3 فلسطینیوں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں، جس کے بعد اسرائیلی حکام کے قبضے میں موجود شہداء کی تعداد 676 تک پہنچ گئی ہے۔انسانی حقوق کے اداروں نے اس عمل کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے تاکہ فلسطینی شہداء کی میتیں ان کے اہلخانہ کو واپس کی جائیں۔

سانحہ جعفر ایکسپریس،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،ایف آئی اے میں تین مقدمے

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن

پیمرا میں مالی کرپشن،عہدے کا ناجائز استعمال،دو ملازمین برطرف

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، مبینہ خودکش بمبار گرفتار

Shares: