فلوریڈا: اسرائیلی وزیر دفاع بنی گینٹز نے صیہونی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع بنی گینٹز امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے امریکیوں کو بتایا کہ انہوں نے ایک آخری تاریخ مقرر کر دی ہے جس میں اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری مکمل کرنے کی ضرورت پوری کرنے کو کہا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع بنی گینٹز نے فوج کو ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے اور انہوں نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو بھی ایران پر حملے کی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کی روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو دھمکی
العربیہ کے مطابق عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ (امریکی اور یورپی) ویانا مذاکرات میں صبر کھو رہے ہیں مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی دنیا کی ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور بین الاقوامی برادری جان گئی ہے کہ ایران ان کے ساتھ گیم کھیل رہا ہے ایران پر فوجی دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لیے صیہونی فوج کو اسٹرائیک کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
العربیہ کے مطابق ایک سینیر سفارتی ذریعے نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران پرحملے سے متعلق اپنی تیاریوں کا اظہار جمعہ کے روز کیا تھا تاہم امریکا نے بینی گینٹز کی اس تجویز کو ویٹو نہیں کیا اخبار "یروشلم پوسٹ” کے حوالے سے بتایا کہ بہ ظاہر امریکی حکام بھی اسرائیلی وزیر دفاع کے اس ممکنہ اقدام کے بارے میں خاموش دکھائی دیئے۔
ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اسرائیل
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گینٹز نے کل ہفتے کو انکشاف کیا کہ امریکا اور یورپی ممالک اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ان کا اشارہ ویانا میں ایرانیوں کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچانے کے حوالے سے بات چیت کی طرف تھا دریں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی سرحد پر جنگی منظر نامے کے مطابق اچانک مشقیں کی ہیں۔
گزشتہ روز گینٹز نے واشنگٹن میں تحقیقی اداروں کے سربراہان اور سینیر محققین کے سامنے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ہر ضروری چیز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک پر حملہ کرنے کے لیے اپنے ملک کے مغرب میں اپنی طاقت بنا رہا ہے۔ خاص طورپر اسرائیل ایران کا ہدف ہوسکتا ہے لیکن ہم اپنے شہریوں اور املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
نیٹو کا جاسوسی طیارہ اور اسرائیلی مسافر بردارہوائی جہاز تصادم سے بال بال بچ گئے
انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری عزائم کو ناکام بنانے اور خطے میں ایرانی مداخلت روکنے کت کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی انتظامیہ کے عزم پر اعتماد ہے۔