وزیراعظم کی اسرائیل کوسخت دھمکی کےبعد ترک صدر غصےمیں آگئے:اسرائیل کو’دہشت گرد’ریاست قراردیا

انقرہ:وزیراعظم کی اسرائیل کوسخت دھمکی کےبعد ترک صدرسخت غصےمیں آگئے:اسرائیل کو’دہشت گرد’ریاست قراردیا،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں پرمظالم کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اسرائیل کوسخت نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ، اس بیان کے بعد ترک صدربھی سخت بیان دے کرعمران خان کے ساتھ کھڑے ہوگئے

ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینی نوجوانوں پر مسجد اقصیٰ میں ربڑ کی گولیاں فائر کرنے، گرینیڈ سے حملوں اور تشدد پر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ انقرہ نے اس واقعہ پر عالمی اداروں کو جھنجوڑنا شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ جمہ کے روز مسجد اقصیٰ اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے 205 فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسرائیل کے 16 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔

بعد ازاں ہفتے کی شب بھی اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے قریب عبادت کے لیے جمع ہونے والے فلسطینوں پر حملہ کرکے 166 افراد کو زخمی کردیا تھا۔

مذکورہ واقعے کے بعد فلسطینوں کے حقوق اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے مقامی فلسطینینیوں کو بے دخل کرنے کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر اسرائیلی پولیس کے حملوں کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔

Comments are closed.