نیویارک :اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے اوردنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے: فلسطینی وزیر خارجہ المالکی ،اطلاعات کے مطابق آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے مسلم دنیا کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کے حق میں بہت زبردست آوازاٹھائی ہے ،
فلسطینی وزیر خارجہ المالکی نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ کا شہری انفرا اسٹرکچر تباہ ہو گیا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے ایک لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے
فلسطینی وزیر خارجہ المالکی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی مذمت پر کان نہیں دھر رہا ،اسرائیلی جارحیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، اسرائیل نے حملے عالمی وبا کے عروج کے دوران کئے
فلسطینی وزیر خارجہ المالکی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف فلسطینیوں کو ہی مورد الزام ٹھہرا رہا ہے، اسرائیلی حملوں سے اب تک 230 معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں
فلسطینی وزیر خارجہ المالکی نے کہا کہ شہدا میں 36 خواتین اور 40 بچے اور 15 بزرگ شہری شامل ہیں، اسرائیلی حملوں سے 1050 رہائشی مکانات اور 50 اسکول تباہ ہو گئے، لیکن دنیا کوکوئی پرواہ تک نہیں