اسرائیلی فوج نے لبنان پر بڑے پیمانے پر حملہ کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 145 سے زائد مقامات پر بمباری کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حملے میں رہائشی عمارتیں، گرجا گھر، اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق، حملوں کے نتیجے میں ایک شامی فوجی اور حزب اللہ کے میڈیا ترجمان محمد عفیف سمیت 60 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جواب میں شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے، جس سے کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہوئے، محمد عفیف حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے بھی مشیر رہ چکے تھے جب کہ وہ 2014 سے حزب اللہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے،اسرائیلی حملے کے وقت محمد عفیف حزب اللہ کی حمایت یافتہ جماعت باتھ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے۔
دوسری جانب غزہ میں بھی اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی ہے۔ بیت لاحیہ، نصیرات، اور بُریج پناہ گزین کیمپوں پر شدید بمباری میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شمالی غزہ میں حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کر دیا، جبکہ کئی اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کیے گئے۔
یہ حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ عالمی برادری کی جانب سے فوری جنگ بندی کی اپیلیں کی جا رہی ہیں، لیکن دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آ رہی ہے
قبل ازیں لبنان کی حزب اللہ نے ہفتے کے روز صیہونی حکومت کے اہم ٹھکانوں پر اپنے نئے میزائل حملوں کی خبر دی ہے،حزب اللہ نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں شمالی عکا میں شراگا بیس (گولانی بریگیڈ کمانڈ کا مینیجنگ ہیڈکوارٹر) کو میزائل کا نشانہ بنایا گیا ہے، یعرا بیرک میں مغربی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں فوج کے اجتماع پر میزائل حملہ کیا، حزب اللہ نے سٹیلا مارس نیول بیس (شمالی ساحل پر اسٹریٹجک اور نگرانی کا اڈہ) پر کئی راکٹوں کے ساتھ حملہ کیا جو لبنان کی سرحد سے 35 کلومیٹر اور شمال مغربی حیفہ میں واقع ہے، بیک وقت الجلیل اور خلیج حیفا پر 150 راکٹ فائر کیے ہیں۔
ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی
ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک
مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی
نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا
اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟
مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی