اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی،حماس

جنگ بندی مذاکرات کی ٹائم لائنز کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں تاہم پرامید ہیں,قطر
0
116
ghaza

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نےکہا ہےکہ اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے۔

باغی ٹی وی : حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن اور سنسنی خیز مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی، ہم اپنی شرائط پر مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، غزہ پٹی میں حملوں کی مکمل روک تھام اور اسرائیلی فورسز کا انخلا اہم شرائط ہیں، شمالی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی بھی مذاکرات کی اہم شرط ہے۔

دوسری جانب قطر میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات جاری ہیں، قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات کی ٹائم لائنز کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں تاہم پرامید ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے

دوسری جانب یروشلم پوسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس تحریک کے رہ نما یحییٰ السنوار کو اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کے لیے "مردہ یا زندہ” ہرصورت میں حاصل کرنا ہوگا،سب کچھ السنوار سے شروع ہوتا ہے اوراسی پر ختم ہوتا ہے”،السنوار وہی ہے جس نے اکتوبر میں حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ علاقائی صورت حال کو بڑھاوا دینے اور ہمارے اور دنیا کے باقی ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے”۔

چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات …

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں اب تک 13 ہزار 750 بچے شہید ہوچکے ہیں اسرائیل اسپتالوں اور قریبی علاقوں میں جنگی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسرائیلی فورسز الشفا اسپتال، خان یونس کے الامل اور ناصر اسپتالوں میں کارروائیاں کررہی ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے،خواجہ آصف

انروا کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 13 ہزار 750 بچے شہید ہوچکے ہیں دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 76 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 32 ہزار 490 فلسطینی شہید جبکہ 74 ہزار 889 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a reply