اسرائیل سے سفارتی مراسم کی وجہ سے فلسطینی ریاست کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوںگے: عرب امارات
باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان کا کہنا ہے کہ "اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات کا قائم ہونا خطے میں پیش رفت کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ "بحرین کا بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نارمل بنانا چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا ایک موقع ہے”۔
شیخ عبداللہ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عوام تنازعات سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ استحکام کے خواہش مند ہیں … خطے میں امن کے نتیجے میں ہزیمت اور تنازع کی قوتوں کا خاتمہ ہو گا”۔
اماراتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ "شدت پسند” غیر عرب قوتیں تنازع کو جنم دینے والی شہنشاہیت کے خواب دیکھ رہی ہیں۔ اس وقت انتہائی ترجیح خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں کمی لانا ہے تا کہ امن اور سلامتی کے حوالے سے مکالمے کا آغاز ہو۔
پہلی بار اسرائیلی ماڈل کا متحدہ عرب امارات میں فوٹو شوٹ،دنیا بھرمیں وائرل