تل ابیب:اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : عالمی خبرساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا علاقے سے اسرائیلی فوج کا انخلا لبنانی فوج کی تعیناتی اور معاہدے پر عمل درآمد پر منحصر ہے معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے پیر کی صبح 4 بجے تک اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنجگوؤں کا انخلا اور لبنانی فوج کی تعیناتی ہونی ہے۔

دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے باوجود فلسطین میں بھی اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے,قباطیہ میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد شہید ہوگئے جنین میں پانچ روز سے جاری اسرائیلی آپریشن کے دوران 14 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں،جبکہ 3 ہزار فلسطینی خاندان جبری نقل مکانی پر مجبور کردئیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش، سینئر افسران کو سخت تنبیہ جاری

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 47 ہزار 283 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب حماس کی جانب سے چار مزید اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا گیا، حماس نے یرغمالی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا، چاروں اسرائیلی یرغمالیوں نے فوجی وردی پہن رکھی ہے۔

رہا کی جانے والی فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں اور یہ سب ایک فوجی یونٹ کی رکن تھیں، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت یہ چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں چار اسرائیلی یرغمالیوں کی تصاویر پہلی بار سامنے آئی ہیں،یہ تمام چار خواتین فوجی یونیفارم میں ملبوس ہیں اور ان کے گرد مسلح حماس کے جنگجو ہیں ان خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں سرحدوں تک لے جائیں گی جہاں انہیں اسرائیلی فوج کے حوا لے کیا جائے گا۔

حماس نے فوجی وردی پہنے چار یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اسرائیل کی طرف سے رہا ہونے والے 200 فلسطینی قیدیوں میں سے 70 کو غزہ اور مغربی کنارے سے باہر منتقل کر دیا جائے گا آج کی یرغمالیوں کی رہائی پچھلے ہفتے تین اسرائیلی یرغمالیوں کی ان کے خاندانوں سے ملاقات کے بعد ہو رہی ہے۔ اس وقت اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔غزہ میں ایک ہنگامہ خیز ہجوم کے درمیان، اسرائیلی یرغمالیوں کو مسلح نقاب پوش افراد نے ریڈ کراس کے حوالے کیا، جہاں سے انہیں اسرائیلی فوج کے حوالے کر دیا گیا اور وہ جنوبی اسرائیل میں داخل ہوئے۔

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

Shares: