اسرائیل کی بربریت جاری ، شہید فلسطینی بچوں اور عورتوں کی تعداد مزید بڑھ گئی
اسرائیل کی بربریت جاری ، شہید فلسطینی بچوں اور عورتوں کی تعداد مزید بڑھ گئی
باغی ٹی وی : اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسہ جاری ہے . ، غزہ میں ظالم صیہونی فوجوں کے تازہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو انیس تک پہنچ گئی ، شہید ہونے والوں میں اٹھائیس بچے اور سات خواتین بھی شامل ہیں۔
ظالم اسرائیل کے غزہ پر قیامت خیز بمباری جاری ہے . ، فضائی حملوں میں شہدا کی تعداد 119 ہو گئی، بمباری سے پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہیں،اس اندوہ ناک بمباری سے عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں.
اسرائیل نے ممکنہ طور پر زمینی حملے کیلئے غزہ کی سرحد پر فوج اور ٹینک بھی تعینات کر دئیے، امریکا نے اسرائیلی حملوں کیخلاف آج ہونیوالا سلامتی کونسل کااجلاس رکوا دیا، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں.
اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیر کی شام سے غزہ پر 600 سے زیادہ فضائی حملے کئے جبکہ حماس نے اسرائیل کی طرف 1600 سے زیادہ راکٹ فائر کئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ سے داغا گیا ایک راکٹ تل ابیب کے قریب ایک عمارت پر گرا، جس میں 5 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔حماس کے راکٹ حملوں کے بعد جنوبی اسرائیل کے تمام شہروں میں سائرن بجائے گئے جس کے بعد ہزاروں افراد پناہ گاہوں کی جانب بھاگتے دکھائی دیئے۔
جمعرات کو ہی ایک اور فضائی حملے میں اسرائیل نے غزہ شہر کے قلب میں واقع 6 منزلہ رہائشی عمارت تباہ کردی۔ طبی حکام نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی میزائل