دمشق کے قریب ایرانی اہداف پر اسرائیلی بمباری، ہلاکتوں کی اطلاع

0
52

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ہفتے کی شب رات گئے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شامی دارلحکومت دمشق کے قریب ایرانی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی جہازوں نے پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈ کے اہلکاروں پر اس وقت آتش و آہن کی برسات کی جب وہ اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے بغیر پائلٹ بمبار ڈرون طیارہ اڑانے کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

دمشق کے قریب القدس بریگیڈ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں متعدد ہلاکتوں کے علاوہ مادی نقصان کی تصدیق اسرائیل فوج کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ان کی فوج نے بہت محنت اور کوششوں کے بعد اسرائیل پر حملے کی ایرانی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ نیتن یاہو کے بقول ایران کو کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔

Leave a reply