حج، اسرائیل کی سعودیہ سے براہ راست پروازوں کی درخواست

0
34
hajj

اسرائیل نے براہ راست حج پروازوں کے لیے سعودی عرب سے باضابطہ درخواست کی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل سے جدہ براہ راست حج پروازوں کا امکان ہے، اسرائیل میں 18 فیصد مسلمان رہتے ہیں، اور وہاں سے وہ حج کے لئے آتے ہیں تو انہیں دوسرے ممالک سے پرواز لینا پڑتی ہے، اب رواں برس اسرائیلی حکام کی جانب سے سعودی حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ اسرائیل سے براہ راست حج پروازیں شروع کریں تا کہ حاجیوں کو آسانی ہو

خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل سے حج پروازیں آئندہ ماہ جون سے اگست تک فعال ہونے کا امکان ہے ،سعودی عرب نے اسرائیل سے حج فلائٹس پر ابھی تک کوئی موقف نہیں دیا، ایک روز قبل اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے امید ہے کہ ہماری درخواست قبول ہوگی اور سعودی عرب کے ساتھ امن کے سلسلے میں پیش رفت ہوگی

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ چار مسلم ممالک کے ساتھ 2020  میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدوں کی بنیاد پر سعودی عرب اور انڈونیشیا سے بھی سفارتی تعلقات کے قیام کی امید کرتے ہیں لیکن ان دونوں ممالک سے اس طرح کے معاہدوں میں ابھی وقت لگے گا

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سرکاری سطح پر تعلقات کی عدم موجودگی کے باوجود 2020ء میں اسرائیل اور یواے ای کے طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے اتفاق کیا تھا ۔اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ایل آل اسرائیل ایئرلائنز کے طیارے نے گذشتہ ماہ ابوظبی جانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود ہی سے پرواز کی تھی

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

Leave a reply