سعودی عرب نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں صورباھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی صہیونی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں صور باھر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری سے سیکڑوں شہری مکان کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابیبہ کے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کی گئی۔

واضح رہےکہ مشرقی یروشلم(مقبوضہ بیت المقدس) میں اسرائیلی فورسز نے ایک بڑے سکیل کے آپریشن کا آغاز کیا تھا،اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کو انٹرنیشنل کمیونٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق بارڈر کے قریب بنائی گئیں تمام بستیاں غیر قانونی طور پر آباد کی گئی ہیں جو کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کیلئے بڑے خطرے کا سبب بن سکتیں ہیں اور ان بستیوں کو ہٹانے کا مقصد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے

Shares: