اسرائیلی وزیر اعظم نے مسلم ملک کے دورے کا اعلان کردیا

5 سال قبل
تحریر کَردَہ
Israeli Prime Minister and head of the Likud party Benjamin Netanyahu delivers a statement to the media in Kfar Maccabiah, Ramat Gan on February 21, 2019. Photo by Tomer Neuberg/Flash90

اسرائیلی وزیر اعظم نے مسلم ملک کے دورے کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد بحرین کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتین یاہو کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد بحرین کا دورہ کریں گے۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی بحرین کے کراؤن پرنس سے سلمان بن حماد الخلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے جو نہایت دوستانہ تھی۔بحرین کے کراؤن پرنس سلمان بن حماد آل خلیفہ اس وقت وزیراعظم بھی ہیں۔

وہ اس منصب پر بحرین کے سابق وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے 84 برس کی عمر میں انتقال کے بعد فائز ہوئے۔پچھلے دنوں وزیرخارجہ بحرین عبداللطیف الزیانی کی قیادت میں ایک وفد اسرائیل پہنچا۔

وفد نے وزیراعظم اسرائیل نتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو بھی موجود تھے۔ تینوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران وزیرخارجہ بحرین نے اسرائیل پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کو تیز کیا جائے۔ امن کے قیام سے ہی دونوں جانب کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

اسرائیل کیلئے ویزہ فری،بحرین اسرائیل پروازوں کا آغاز کب ہو گا؟بحرینی وزیر خارجہ نے دورہ اسرائیل میں بتا دیا

Latest from بین الاقوامی