اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل،مگر شہریوں پر بمباری روکے،فرانسیسی صدر

0
119
makron

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر بمباری اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن غزہ میں عام شہریوں پر اسرائیلی بمباری کا کوئی جواز نہیں ہے اسرائیل غزہ میں بمباری بند کرے غزہ پر حملوں میں بچے، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،پیرس میں ہونے والی انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق کانفرنس میں شریک تمام شرکا کا واضح مؤقف تھا کہ اس کے علاوہ دوسرا کوئی حل نہیں ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی جائے جس سے تمام شہریوں کی حفاظت ممکن ہو سکے

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر کے انٹرویو پر ردعمل میں کہا کہ حماس جو جرائم آج غزہ میں کر رہی ہے وہ کل پیرس، نیو یارک اور دنیا میں کہیں بھی ہو سکتے ہیں

سات اکتوبرکو حماس کے حملے کے بعد سے لے کر اب تک اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 11 ہزار سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں، ہزاروں زخمی تو لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں،بے گھر افراد اقوام متحدہ کے کیمپوں میں مقیم ہیں، یا ہسپتالوں میں، لیکن اسرائیل نے اب ہسپتالوں‌کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے،اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ہسپتالوں میں حماس اراکین موجود ہیں

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ غزہ کے شمال میں امدادی ٹرک پہنچانے سے قاصر ہے جہاں اب بھی لاکھوں افراد مقیم ہیں، اگر دنیا پر کوئی جہنم ہے تو وہ شمالی غزہ ہے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بڑی تباہی پھیلانے والے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ اس طرح کے ہتھیاروں کا استعمال محصور فلسطینی علاقے میں اندھا دھند تباہی پھیلا رہا ہے

اسرائیلی بمباری میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ شہید ہو گئی ہیں،وہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں زیر تعلیم تھیں، وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئی ہیں،حماس سے منسلک اکاؤنٹس سے بھی اسماعیل ہنیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے،

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

Leave a reply