کارگل محاذ:اسرائیل نے بھارت کی مدد کی تھی .اسرائیلی صحافی کا انکشاف

0
73

تل ابیب:اسرائیلی صحافی نے پاکستان کے خدشات کی تصدیق و تائید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کارگل کی لڑائی میں اسرائیل نے بھارت کی مدد کی اور فضائیہ کو ایسے گائیڈڈ میزائل دیئے جس نے پاکستانی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشامہ بنایا جس سے پاکستان کی کمر ٹوٹ گئی.اس خبرسے متعلق انڈیا ٹوڈے نے بھی انکشاف کیا تھا لیکن اب اسرائیلی صحافی کی رپورٹ نے تو اس پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے.صحافی کے مطابق اسرائیل نے بھارت کو کارگل کی جنگ میں ایسی مدد فراہم کی جس نے اس کی نہایت کمزور حالت کو طاقت میں بدل دیا۔ جب بھارتی فضائیہ اپنی زمینی فوج کو پاکستانی پوزیشنز کے متعلق صحیح معلومات فراہم کرنے میں ناکام ہورہی تھی اور اسکے میزائل بھی ٹھیک نشانے پر نہیں لگ رہے تھے۔

ایسی حالت میں اسرائیل نے بھارتی فضائیہ کو لیزر گائیڈڈ میزائل فراہم کردیے جو میراج 2000 طیاروں میں لگا دیے گئے۔ ان میزائل کیوجہ سے precision bombing کی گئی جس نے پاکستان کی بلند و بالا پوزیشنز کی برتری کو ختم کردیا جبکہ اسے لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی۔ ماضی قریب میں اور خصوصاً مودی حکومت کے دور میں دونوں ممالک میں قربتیں تیزی سے بڑھی ہیں۔ اس ضمن میں بھارت اسرائیل سے جنگی ساز و سامان خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن کر ابھرا ہے جبکہ اسرائیل سے بھارت کی خریداری دوسرا بڑا ذریعہ ہے

Leave a reply