اسرئیلی فوجیوں اور انٹیلی جنس آفیسروں نے بائیڈن کو دھمکی دے دی

0
47

اسرئیلییوں اور انٹیلی جنس آفیسروں نے بائیڈن کو دھمکی دے دی
باغی ٹی وی : اسرائیل کے ریٹائرڈ فوجی اور انٹلی جنس عہدیداروں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو دھمکی دےدی ، امریکی صدر کو اس سلسلےمیں ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں انھوں نے بائیڈن کو باخبر کیا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی معاہدے میں پھر سے لوٹنے سسے باز رہے

اس خط میں مزید لکھا گیا ہے کہجوہری معاہدے کو از سر نو اپنانا دراصل اسرائیل کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔اسرائیلی فوجی ماہرین نے امریکہ کو باخبر کیا ہے کہ اگر معاہدے کی طرف پھر سے لوٹا گیا تو خطے میں اسلحے کی لائنیں لگ جائیں گی.

ٍخیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے 2015 میں ایران اور پانچ بڑی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا، تاہم اس میں بیان کردہ متن اس ضمن میں ناکافی ضمانت فراہم کرتا ہے، اسی لیے امریکا نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عاید کر کے معاہدے سے باہر نکلنے کا اعلان کیا۔

ٹرمپ کے جانے کے بعد نئے امریکی صدر نے پھر اس معاہدے کو 2015 سے تجدید کرنے کا اعلان کیا تھا . جس پر سعودی عرب اور اسسرائیل سمیتر دیکگر کئی ممالک خوش نہیں ہیں.

Leave a reply