تل ابیب: سرائیل کی داخلی سیکیورٹی سروس شین بیت نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینز کے گھریلو عملے میں ایک ایرانی جاسوس بھی شامل ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی اخبار” دی اسٹریٹ ٹائمز” کے مطابق اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی سروس شین بیت نے اپنے ہی وزیر دفاع کے گھریلو ملازم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ہمارے ازلی دشمن ایران کو جاسوسی کی پیشکش کی تھی۔

شین بیت سیکیورٹی سروس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ 37 سالہ مشتبہ اسرائیلی نے سوشل میڈیا پر ایک بے نام شخص سے مراسلات کا تبادلہ کیا جس میں اس نے اپنی اہمیت و شناخت ظاہر کرنے کے لیے وزیر دفاع بینی گینز کے گھر کے مختلف حصوں کی تصاویر بھی شیئر کیں بینی گینز کے ذاتی ملازم نے وزیر دفاع کے کمپیوٹر پرمیلاویئرانسٹال کرنے کی بھی تجویز پیش کی تھی۔

اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی کی ذمہ دار شین بیت کے مطابق گینزکی رہائش گاہ میں گھریلو دیکھ بھال اورصفائی کے کام پرمامورمشتبہ شخص پرتل ابیب کے قریب واقع شہرلد کی ایک عدالت نے جاسوسی کے الزامات میں فردجرم بھی عائد کردی ہے اس شخص کو ماہ رواں کی ابتدا میں مکمل تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

” العربیہ” کے مطابق فوری طورپریہ واضح نہیں ہوا کہ آیااس نے قصور وار ہونے کی کوئی درخواست دائرکی ہے وکیل صفائی کے دفترنے اس مشتبہ شخص کی قانونی مدد کے لیے ایک وکیل تفویض کیا تھااس کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ شخص ’’مالی دباؤ‘‘کے زیراثرآگیا تھااور اس کا مقصداسرائیل کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا۔

عدالت میں اس مشتبہ جاسوس کی نمائندگی کرنے والے وکیل گال وولف نے کان عوامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤکل دراصل کوئی جاسوسی کیے بغیر (ایرانی سے)رقم اینٹھنا چاہتاتھا۔

وولف نے کہا کہ ایک شخص اس طرح کے معاملے میں یہ توکَہ سکتا ہے کہ وہ سامان پہنچا سکتا ہے، (لیکن) شین بیت کا بیان حقیقت کی کسوٹی پرپورا نہیں اترتا۔

اپنے اعلان میں شین بیت نے کہا کہ ’’اگرچہ مشتبہ شخص قومی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرے کا موجب ہوسکتا ہے لیکن اس کی ’’کلاسیفائیڈ مواد‘‘ تک رسائی نہیں تھی چناںچہ اس کی طرف سے ان عناصر کوکچھ بھی منتقل نہیں کیا گیا جن سے وہ رابطے میں تھا۔‘‘

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برسوں سے قائم ہے اور خطے میں وہ ایک دوسرے کے حریف تصور کیے جاتے ہیں تہران کےجوہری پروگرام پرایران اوراسرائیل کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اسرائیلی حکام کاکہنا ہے کہ ایران خطے میں اسرائیل کے دشمنوں کی حمایت کررہا ہے اورایران نے اسرائیل پر اپنی جوہری تنصیبات کوتخریبی حملوں میں نشانہ بنانے کا بھی الزام عاید کیا ہے۔

Shares: