اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینی مسلمانوں کوسخت دھمکی دے دی

0
35

تل ابیب :اسرائیلی وزیر دفاع نےفلسطینی مسلمانوں کوسخت دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے جوابی حملوں کے مکمل رُکنے تک غزہ میں حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی وزیردفاع بینی گانٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا، حملوں میں سینیئر عسکریت پسند مارے گئے، حملوں کے لیے تمام ذرائع اور آپشنز ٹیبل پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج حملے جاری رکھے گی اور مکمل اور طویل المدتی خاموشی لائے گی، اس مقصد کے حاصل ہونے کے بعد ہی کشیدگی کم کرنے پر بات کرسکتے ہیں، فی الحال صورتحال معمول پر آنے کا کوئی وقت نہیں بتایا جاسکتا۔

Leave a reply