فلسطین: اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم سے ہوئے متاثر فسلطینی بچے

غزہ میں اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینی زخمی کر دیے. جن میں بچے اور طبی عملے کے افراد بھی شامل ہیں.

غزہ کی پٹی میں ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 81 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی ڈبليواے ایف اے نے جمعہ کو اپنی

فلسطین، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے شہریوں پر حملے

رپورٹ میں بتایا کہ زخمیوں میں 11 بچے اور طبی افسران بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 37 افراد بندوق کی گولی لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ 29 افراد کو ربڑ کی گولیاں لگیں۔ آئی ڈی ایف نے اس دوران آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ اسرائیل کے خلاف فلسطینی شہریوں کا یہ مسلسل 80 ویں دن احتجاج و مظاہرہ ہے۔
فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے مجرم کے لیے اعزاز ، اسرائیلی فوج میں بھرتی
اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے جبارہ چوکی کے قریب سے گذرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
عبرانی ٹی وی 13 نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی مزاحمت کارکا چاقو سے حملہ ناکام بنا دیا ہے اور اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

Comments are closed.