اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے سے مزید کتنی شہادتیں ہو گئیں
اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے سے مزید کتنی شہادتیں ہو گئیں
تفصیلات کے مطابق : اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج کے جارحانہ فضائی حملوں میں منگل کے روز دس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ ان میں جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہے۔ان پر اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں اہدافی حملہ کیا تھا۔
اسرائیل نے جہادِ اسلامی کے کمانڈر عطا پر اپنے علاقے کی جانب حال ہی میں ایک راکٹ داغنے کا الزام عاید کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ غزہ پٹی پر مزید فضائی حملوں کی تیاری کررہا ہے۔ان کی شہادت کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کی جانب متعدد راکٹ فائر کیے تھے اور اس کے جواب میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر تباہ کن بمباری کی ہے۔
کل ایک حملے میں اسرائیلی فوج نے مزاحمتی کمانڈر کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا.اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس کارروائی کی اجازت وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دی۔ بیان میں ابو العطاء پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج پر راکٹوں، ڈرون طیاروں اور نشانچیوں کے ذریعے حملوں کے ذمے دار رہے۔