اسرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینیوں کی متعدد املاک مسمار کردیں

0
39

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینیوں کی متعدد املاک مسمار کردیں،اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے ابو دیس میں السواحرہ کے مقام پر فلسطینیوں کی متعدد املاک مسمار کردیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے سول انتظامیہ کے ہمراہ مقامی شہری دائود سلامہ شقیرات کے ملکیتی ایک گودام، طارق السرحی کی دکانیں ، علی صوان اور محمد الاعرج کی زیرتعمیر املاک مسمار کردیں۔

عینی شاہدین نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے ابو دیس کے مقام پر القدس یونیورسٹی کی دیوار مسمار کردی۔

یاد رہےکہ اسرائیلی فورسز کی طرف سے مسلسل فلسطینیوں پرمظالم کا سلسلہ جاری ہے اوران مظالم کے خلاف مظاہروں کا ایک نیا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے

Leave a reply