مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر4 شہید کردیئے ،اطلاعات کےمطابق قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کردی، فائرنگ کرکے 4نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ یہ واقعہ غزہ بارڈر کے قریب پیش آیا، جہاں فلسطینیوں کو دیکھتے ہی قابض فوج نے اندھادھن فائرنگ شروع کردی جس کے باعث شہریوں کی شہادتیں ہوئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہیوں نے مبینہ طور پر باڑ عبور کرنے والے تین افراد پر فائرنگ کی جبکہ مشتبہ افراد نے گرینیڈ اور دھماکا خیز مواد سے سپاہیوں پر حملہ کیا۔فلسطینیوں کی جانب سے حملے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

واضح رہے کہ غزہ پٹی حماس کے زیر کنٹرول ہے، جہاں 2007 سے حماس برسر اقتدار ہے، اسرائیل ہمیشہ حملوں کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کو حماس کا دہشت گرد قرار دیتا رہا ہے۔ حماس کو ریجن میں فلسطینیوں کی حمایت حاصل ہے۔

Shares: