اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دیں

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر طولکرم میں جبارہ چوکی پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماردیں۔

اسرائیلی فورسز کی پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ، کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟

مرکز اطلاعات فلسطین نے فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘وفا’ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جبارہ چوکی کے قریب سے گذرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

فلسطینی نوجوان کو طبی امداد دینے کی بجائے سڑک پر بے یارو مدد گار پھینک دیا گیا اور امدادی کارکنوں اور طبی عملے کوبھی اس کے قریب جانے نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ وہیں پرخالق حقیقی سے جا ملا۔

فلسطین، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے شہریوں پر حملے

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے گولیاں ماری گئیں۔

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے مجرم کے لیے اعزاز ، اسرائیلی فوج میں بھرتی

عبرانی ٹی وی 13 نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی مزاحمت کارکا چاقو سے حملہ ناکام بنا دیا ہے اور اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

Comments are closed.