بحر ہند میں اسرائیلی جہاز پر ڈرون حملہ

Israeli-owned ship in Indian Ocean is attacked by a drone

بحر ہند میں اسرائیلی جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے

دبئی پورٹ سے نکلنے والے اسرائیل کی ملکیت والے جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاز کا نام CGM CMA SYMI ہے، اس کا سیریل نمبر 9867839 ہے، اور یورپی ملک مالٹا سے رجسٹرڈ ہے۔ یہ جہاز 21 نومبر کو صبح 08:40 بجے عرب امارات کے جبل علی نامی بندرگاہ سے نکلا۔ اسے ایرانی ساختہ شاہد 136 نامی مسلح خودکش حملہ آور ڈرون سے انصار اللہ حوثیوں نے شمالی بحیرہ ہند میں نشانہ نشانہ بنایا اور عرشے و ڈیک سمیت انجن میں شدید نقصان پہنچا ہے ۔

جس جہاز کو نشانہ بنیا گیا یہ جہاز اسرائیلی ارب پتی ایڈم اوفیر کی ملکیت ہے، جو اسرائیل کا چوتھا امیر ترین شخص ہے،ان کی کمپنی ایسٹرن پیسیفک شپنگ 210 بلک، کنٹینر اور خام تیل کے جہازوں کا بیڑا چلاتی ہے۔جنگ کے بعد سے اب تک 2 اسرائیلی ارب پتی متاثر ہو چکے ہیں۔

ایک امریکی دفاعی اہلکار نے ہفتے کے روز خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک اسرائیلی ارب پتی کی ملکیت والے کنٹینر جہاز پر بحر ہند میں ایک مشتبہ ایرانی ڈرون نے حملہ کیا

دفاعی اہلکار، جس نے انٹیلی جنس معاملات پر بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کی، کہا کہ جہاز کو 136 ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ ڈرون پھٹ گیا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا لیکن عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اہلکار نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ امریکی فوج نے اس حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کا اندازہ لگانے کے لیے کیا انٹیلی جنس جمع کی تھی۔

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

Comments are closed.