اسرائیل کے کٹر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بدھ کے روز اپنی جماعت لیکوڈ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی فتح کا اعلان کیا اور نہ شکستت کا اقرار کیا۔الیکشن میں مقابلہ بہت سخت ہے ابھی تک کسی پارٹی کی فتح کی پیشین گوئی نہیں کی جاسکتی ، ابھی تک 85 فیصد ووٹون کی گنتی ہوئی ہے .
نیتن یاہو نے تل ابیب میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئےکہ کہ میں نے لیکوڈ پارٹی کے تمام شرکاء کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ ایک طاقت ور صہیونی حکومت تشکیل دیں گے ،،، ہم صہیونیت دشمن حکومت نہیں بننے دیں گے”۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ 17 ستمبر کو ہونےوالے انتخابات کے بعد وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کریں گے۔ نیتن یاھو کے اس بیان پرعرب ممالک ، عالم اسلام اور عالمی برادری کی طرف شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم تمام یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں۔ اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے ان کو قانونی قراردیتا ہے جن کی اس نے منظوری دی تھی۔