اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ پر فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان:امریکہ بھی حامی،امن کی خواہش زبانی کلامی

0
68

تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نتین یاہو نے اپنی ظالمانہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، اس کے بعد عالمی میڈیا کو امید ہو چلی تھی کہ شاید غزہ کی کشیدہ صورتحال میں کمی آئے اور جنگ بندی کا کوئی راستے نکلے گا تاہم اب تمام امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔

جوبائیڈن کے ٹیلی فونک رابطے کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی وزیراعظم کی ایک نئی ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں وہ دھمکی دیتے نظر آ رہے ہیں کہ غزہ کو مکمل خاموش کرانے تک حملے جاری رہیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوبائیڈن کے مشکور ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق استعمال کرنے کا تحفظ کرتا ہے۔

بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی شہریوں کی سلامتی ہمارے اولین مقاصد میں شامل ہے، جب تک یہ حاصل نہیں ہوجاتا، یہ جنگی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

غزہ کشیدگی: امریکا کا ایک بار پھر جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت سے انکاردیا ہے ، ذرائع کے مطابق آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن ممالک کی جانب سے غزہ کی صورتحال کے پیش نظر جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

تاہم امریکا نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کی جانب سے پیش ک گئی قرارداد کو اپنی حمایت دینے سے انکار کر دیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سیز فائر کیا جائے

Leave a reply