قابض اسرائیلی پولیس کا فلسطینی نوجوان پر بہیمانہ تشدد

0
72

قابض اسرائیلی پولیس نے العیسویہ ضلع میں فلسطینی نوجوان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کے دوران نوجوان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
قابض صہیونی فوج کی جانب سے رات گئے چھاپوں میں 12 فلسطینی اغوا
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے 26 سالہ فادی عبید کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے پولیس کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا، اسرائیلی پولیس اسکے گھر کی چھت کوچوکی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔

پولیس نے عبید کے گھر کے اندر شور پیدا کرنے والے گرینیڈ پھینکے اور مرچوں کا سپرے کیا۔عبید کو گرفتار کرنے سے پہلےبری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسی دوران العیسویہ میں مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے دوران پر تشدد جھرپیں پھوٹ پڑیں۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے مشتعل نوجوانوں پر بھاری مقدار میں آنسوگیس کے گولے پھینکے۔

Leave a reply