گلگت بلتستان ایل اے 13 حلقہ 1 استور میں ضمنی الیکشن کے 51 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ آگیا۔
باغی ٹی وی: 51 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خورشید خان 5 ہزار 750 ووٹ لے کرسب سے آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا فرمان 4 ہزار 742 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحمید 3 ہزار 644 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر ہیں۔
الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع استور کے حلقے میں ضمنی الیکشن کیلئے 56 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے، جن میں سے 31 پولنگ سٹیشن نارمل، 12 حساس جبکہ 13 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھاحلقےمیں پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے پولنگ عملے کی تعداد 264 رکھی گئی جبکہ 363 اہلکاروں نے پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے-
وزیر بلدیات سندھ کا کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
جی بی ایل اے 13 استور میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 ہزار 378 ہے، جس میں سے 18 ہزار 231 مرد ووٹرز جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 15 ہزار147 ہے،جبکہ یہ نشست سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔