دسمبر میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ

ہماری پالیسیوں کا مقصدآئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر کا فروغ اور معیشت کو استحکام دینا ہے,ڈاکٹر عمر سیف
0
103

اسلام آباد: پاکستان کی ماہ دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے-

باغی ٹی وی: نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے بتایاکہ دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ 22.67 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرز رہیں،50 فیصد ڈالرز رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم بنیادی عوامل ہیں، فری لانسرز کیلئے سہولیات آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھنے کی بنیادی عوامل ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہاکہ آئی ٹی انڈسٹری کیلئے سہولیات پر وزیراعظم اور ایس آئی ایف سی کےشکرگزارہیں، ہماری پالیسیوں کا مقصدآئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر کا فروغ اور معیشت کو استحکام دینا ہے، جلد بڑے نتائج آئیں گے، 10 ارب ڈالرز کا ہدف بھی پورا ہوگا، اصلاحات سے آنے والی حکومت کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ بنا دیا ہے۔

نواز شریف نے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی باقاعدہ منظوری دے دی

جوبائیڈن کی حمایت پر اسرائیل غزہ میں جارحیت کو طول دے رہا ہے،ممبر یورپی پارلیمنٹ

دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری

Leave a reply