یہ مانناپڑےگایہ کہناپڑےگا”پاک فوج زندہ باد”بھارتی فضائیہ کے کمانڈرابھی نندن ویڈیوکاپیغام:بھارتیوں کےسرشرم سےجھک گئے

0
44

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا بھارت واپسی سے پہلے نیا ویڈیو پیغام منظر عام پرآیا ہے جس میں اس نے پاک فوج کے پروفیشنلزم کی تعریف کی اور بھارتی میڈیا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ایک ٹارگٹ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا جس پر پاکستان ایئر فورس کے جہاز نے اس کا جہاز گرایا۔ جب جہاز ٹوٹا تو میں نے اجیکٹ کیا ، میں نیچے گرا تو وہاں بہت زیادہ لوگ تھے جو بہت زیادہ پرجوش تھے جو میرے پیچھے آئے ،

بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن میں نے جان بچانے کیلئے اپنا پستول پھینک کر وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن عوام نے مجھے پکڑ لیا اسی وقت پاک فوج کے 2 جوان آئے جنہوں نے مجھے عوام سے بچایا۔

 

 

ابھی نندن نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان اسے اپنی یونٹ میں لے کر گئے جہاں اسے فرسٹ ایڈ دی گئی جس کے بعد ہسپتال میں اس کا معائنہ بھی ہوا۔ بھارتی پائلٹ نے اپنے ملک کے میڈیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انڈین میڈیا آگ اور مرچ لگاتا ہے جس کے بہکاوے میں لوگ آجاتے ہیں۔

میں نے پاک فوج کے ساتھ ٹائم گزارا ہے ، پاکستان کی فوج بہت ہی پروفیشنل ادارہ ہے جس کے رویے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق ابھی نندن نے کہا کہ کشمیری کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ نہ مجھے پتہ ہے اور نہ ہی آپ کو پتہ ہے، ہمیں اس بارے میں امن کے ساتھ سوچنا چاہیے، پاک فوج بہت ہی زبردست اور پروفیشنل ہے، میں پاکستانی فوج کے رویے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے کہا کہ لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا، مجھے یہ نہیں پتہ کہ امن کیسے لایا جائے لیکن مجھے یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیے، مجھے کسی قسم کی کشیدگی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، میں یہ چاہتا ہوں کہ ہمارے دونوں دیسوں میں امن رہے اور ہم امن میں رہ سکتے ہیں۔

Leave a reply