ڈر ہے کہ عمران خان دھاندلی سے جیت جائے گا،اس لیے الیکٹرانک ووٹنگ کے مخالف ہیں:مولانا فضل الرحمن

0
42

لاڑکانہ:ڈر ہے کہ عمران خان دھاندلی سے جیت جائے گا،اس لیے الیکٹرانک ووٹنگ کے مخالف ہیں:,اطلاعات کے مطابق آج لاڑکانہ میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چیلنج یہ نہیں عمران خان نے معیشت تباہ کی ہے بلکہ چیلنج یہ ہے بہتری کون لائے گا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ڈر ہےکہ عمران خان دھاندلی سے جیت جائےگا اس لیے الیکٹرانک ووٹنگ کے خلاف ہوں

لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ یہ نیب میرا احتساب کرے گا، نیب کے ذریعے سزا دینا بھی پاکستان کی سیاست کا حصہ تھا، اسی لیے توہم نے کہا تھا ایک ہم ہیں جسے نیب نہیں چھیڑسکتا ورنہ منہ کی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر صوبے کے لوگ اپنے وسائل کے مالک ہیں، کوئی مائی کا لال کسی دوسرے کے حق پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا، آج پاکستان کی آزادی چھینی جارہی ہے، ملک کا سٹیٹ بینک جعلی حکومت نے براہ راست آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اگر ایسا ہوا تو وہ ملک کے بجائے ڈائریکٹ عالمی مالیاتی ادارے کو جوابدہ ہوگا جو انتہائی غلط ہے،

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ غلطی سلطنت عثمانیہ نے کی جس کے باعث وہ تباہ ہوا، اس وقت پاکستان کے بقاء کو داو پر لگایا جارہا ہے۔ ہم 22 کروڑعوام کوکسی بین الاقوامی قوت کا غلام نہیں بننے دیں گے، ہمارے مالیاتی ادارے آزاد ہونے چاہئیں، جس سمت میں جارہے ہیں اس سمت کوتبدیل کرنا ہے۔ ملک تب رہ سکتا ہے جب سب آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے زندگی گزاریں، ہمارے حقوق کا فیصلہ آئین کی روح سے ہو گا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سندھ میں تیس سال پہلے یہ شعورنہیں تھا، جمعیت علما کی مسلسل محنتوں نے ایک نیا شعوردیا ہے، اسی ہمت اورعزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ہم نے ڈاکٹر خالد سومرو کا راستہ چھوڑا نہیں، یہ سندھ ڈاکٹر خالد کے قاتلوں کا نہیں، اس کے بھائیوں کا ہے، وطن عزیز کے لیے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دیں اور اب بھی عزم کرنا ہے کہ کسی بین الاقوامی قوت کا ہمیں ساتھی نہیں بننا، پاکستان کو حریت اور آزادی کی شناخت دینی ہے، مسلط افراد کو شکست دے چکے آپ فاتح اور حکمران شکست خوردہ ہیں۔

Leave a reply