سن لیں‌ : آئندہ نسلوں کیلئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے: وزیراعظم

0
44

اسلام آباد:سن لیں‌ : آئندہ نسلوں کیلئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے دورہ جہلم کے دوران قلعہ نندنہ کے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کیلئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔

دورہ جہلم کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر فواد چودھری اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود ہیں۔ ہیریٹج ٹریل کا افتتاح تاریخی مقام کی ثقافتی اہمیت کے سبب کیا گیا ہے جہاں گیارھویں صدی میں معروف دانشور ابوریحان البیرونی نے اپنے قیام کے دوران زمین کا محیط معلوم کیا۔ بعد میں البیرونی نے اس علاقے کے بارے میں ایک مشہور کتاب لکھی اور نندانہ کو بڑا علمی مرکز قرار دیا۔

وزیراعظم ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک، سالٹ رینج نیشنل پارک کا افتتاح بھی کریں گے، 6 پروٹیکیٹڈ ایریاز میں خیری مورت نیشنل پارک، چھنجی نیشنل پارک کے علاوہ نمل ویٹ لینڈ، چشمہ ویٹ لینڈ نیچرریزروز بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کوسالٹ رینج میں جنگلی حیات کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ پربریفنگ دی جائےگی۔

Leave a reply