اسلام آباد:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملک بھرمیں امن وامان کوبہترکرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا ، دوسری طرف اس سلسلے مٰیں پولیس میں تقرریاں اورتبادلے کون کہاں پہنچ گیا خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملک بھرمیں محکمہ پولیس میں اعلی سطحی تبادلے کردیئے ہیں ، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق
1۔ ڈی آئی جی میر واعظ نیاز کی خدمات ایف آئی اے سے خیبرپختونخواہ پولیس کے سپرد

2۔ ایس ایس پی عامر عبداللہ خان نیازی کی خدمات پنجاب پولیس سے خیبرپختونخوا پولیس کے سپرد

3۔ ایس ایس پی کیپٹن ر منصور امان کی خدمات خیبرپختونخوا پولیس سے پنجاب پولیس کے سپرد

4۔ ایس ایس پی عبدالرؤف بابر کی کی خدمات خیبرپختونخوا پولیس سے پنجاب پولیس کے سپرد

4۔ تعیناتی کے منتظر ایس پی محمد بلال قیوم کو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات کردیاگیا

6۔ ایس ایس پی آغا رمضان علی کی خدمات بلوچستان پولیس سے پنجاب پولیس کے سپرد

7۔ ایس ایس پی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات کردیا گیا

8۔ ایس پی سید مختیار علی شاہ کو بلوچستان پولیس سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Shares: