انتشارکی سیاست؟عثمان بزدار نے خطرے سے آگاہ کردیا
لاہور:پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پرپریشانی کااظہار کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰعثمان بزدارنے بڑے خطرات کی نشاندہی کردی ہے ، عثمان بزدار نے ان خطرات کااظہار ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنےوالے عمائدین سے ملاقات میں کیا
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عمائدین کو بتایا کہ وہ اس ملک اور خاص کر صوبے میں حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کررہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت کا تباہ ہوئی ہے، تبدیلی سے خائف عناصرکو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا، آئندہ بھی کریں گے،
ذرائع نے یہ بھی خبر دی ہے ک اس ملاقات میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ احتجاج کا واویلہ کرنے والوں کے پاس کوئی ایجنڈاہے نہ فلاح عامہ کا کوئی پروگرام ہے۔