آئی ٹی ماہرین کو سہولیات دینے میں بھارت سب سے آگے پاکستان کہاں کھڑا
باغی ٹی وی : پاکستان اس وقت آئی ٹی ایکسپرٹس کے لیے انتہائی برا ترین ملک بن گیا ہے ، جہاں آئی ٹی ماہرین کو سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ، یعنی پاکستان کو زیر فیسیلیٹی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بھارت اس وقت چوٹی پر ہے جہاں پرسب سے زیادہ سہولیات دی جارہی ہیں.
موجودہ حکومت نے تازہ بجٹ میں کالز، مسیجز اور انٹرنیٹ پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے جس کے جو کچھ تھوڑی سی سہولت ہے وہ بھی جاتی رہے گی .
انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر نے آئی ٹی سروسز کی برآمدات پر انکم ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا ۔
آئی ٹی سروسز کی برآمدات پر انکم ٹیکس سے استثنیٰ کو ٹیکس کریڈٹ سکیم کے ساتھ تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیکس کریڈٹ کئی شرائط کو پورا کرنے سے متعلق ہے جن میں ٹیکس ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس اور سیلز ٹیکس ریٹرنز شامل کیے جائیں گے۔
بھارت جہاں اگرچہ غربت کی شرح بہت زیادہ ہے لیکن وہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بہت زیادہ سہولیات دی جارہی ہیں . اسی لیے regional comparison of benefits for it industryکے اعداو شمار کے مطابق پاکستان میںصورت حال انتہائی خراب ہے جہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں. جبکہ فلپائن بنگلہ دیش ہم سے آگے ہے . بھارت لیڈ کر رہا ہے .اور وہ چین سے بھی آگے ہے .